بڈگام سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار از جان، اننت ناگ میں ایک شخص کی لاش بر آمد

بڈگام سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار از جان، اننت ناگ میں ایک شخص کی لاش بر آمد

بڈگام، 30 مئی : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سوئیہ بگ علاقے میں منگل کی صبح ٹپر کی ٹکر سےایک موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہوگئی جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھ بل علاقے میں ایک نالے سے ایک شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کے سوئیہ بگ علاقے میں منگل کی صبح ایک ٹپر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرچہ موٹر سائیکل سوار کو نازک حالت میں ضلع ہسپتال بڈگام پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت اشفاق مجید ساکن پائمس بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھ بل علاقے میں منگل کی صبح ایک شخص کی لاش بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے یہ لاش ایک ایک نالے کے قریب پائی اور فوری طور پر اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت 55 سالہ محمد امین ڈار ساکن تھجی وار اچھ کے بطور ہوئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.