جموں وکشمیر کا ٹورزم ملک کے کثیر الثقافتی اقدار کا عکاس ہے: منوج سنہا

جموں وکشمیر کا ٹورزم ملک کے کثیر الثقافتی اقدار کا عکاس ہے: منوج سنہا

سری نگر، 23 مئی: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کی سیاحت ملک کے کثیر الثقافتی اور کثیر مذہبی اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کے نوجوان اپنے اور قوم کے لئے ایک تابناک مستقبل تحریر کر رہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کی رفتار اور اس کا پیمانہ حیران کن ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں ایس کے آئی سی سی میں جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک نئے دور سے گذر رہا ہے اور یہاں ترقی اور امن کے لامحدود امکانات روشن ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر کی ٹورزم ہمارے ملک کے کثیر الثقافتی اور کثیر مذہبی اقدار کی عکاسی بھی کرتی ہے’۔
مسٹر سنہا نے امن، ترقی اور سیاحت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شعبہ سیاحت تنہا ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شعبہ سیاحت کی ترقی کے لئے اچھے بنیادی ڈھانچے، ٹھوس منصوبے اور موثر اور جواب دہ انتظامیہ کا ہونا لازمی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف امن اور خوشحالی سے ہی مہمان نوازی میں گرمجوشی آسکتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج جموں وکشمیر ملک کے ترقی یافتہ خطوں میں سے کچھ قابل پیمائش سنگ میلوں پر کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ لوگوں کی معاشی و سماجی خوشحالی کے لئے پر عزم ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘وزیر اعظم نریندر مودی نے استحصال، نا انصافی اور بھید بھائو کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ دیا جس سے ہمارے سماج کے کئی طبقے گذشتہ سات دہائیوں سے دوچار تھے’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں کے دوران پائیدار ترقی کے منازل طے کرنے میں جموں و کشمیر کی درجہ بندی میں اضافہ درج ہوا ہے جس کے لئے ہم وزیر اعظم کی وژنری قیادت کے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘دنیا دیکھ سکتی ہے کہ پوارا معاشرہ، خاص طور پر نوجوان نسل اپنے اور قوم کے لئے روشن مستقبل تحریر کر رہی ہے جموں وکشمیر میں تعمیر و ترقی کی رفتار اور اس کا پیمانہ حیران کن ہےاوربنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل پر عمل در آمد کی رفتار قریب دس فیصد بڑھ گئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.