بانہال میں سڑک حادثہ، ایک از جان، پانچ دیگر زخمی

بانہال میں سڑک حادثہ، ایک از جان، پانچ دیگر زخمی

جموں،22مئی:جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں پیر کی صبح سڑک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ازجان جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ۔
اطلاعات کے مطابق بانہال کے تحصیل کھڑی میں ترنہ لنک روڈ پر ٹا ٹا موبائیل حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں چھ افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے زخمیوں کو طبی امداد کی خا طر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا جبکہ دو کو تشویشناک حالت میں میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔
متوفی کی شناخت عبدالرشید حجام ولد غلام رسول ساکن ترنہ ترگام تحصیل کھڑی کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.