پونچھ میں ایل او سی پر ایک در انداز ہلاک: سرکاری ذرائع

پونچھ میں ایل او سی پر ایک در انداز ہلاک: سرکاری ذرائع

جموں،20 مئی: سرکاری ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں لائن آف کنٹرول پر در اندازی کی کوشش کرنے کے دوران ایک در انداز کو ہلاک کر دیا گیا۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ میںڈھر میں ایل او سی پر 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب فوجی جوانوں نے در اندازی کی کوشش کرنے والے ایک در انداز کو مار گرایا۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد اس علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جائے موقع سے ایک آئی ای ڈی اور کچھ نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ جی ٹونٹی اجلاس کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی کا کڑی بندو بست کیا گیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.