بارہمولہ میں مطلوب منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں مطلوب منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

سری نگر،3 مئی: معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جاری مہم تحت کارروائی انجام دیتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں ایک انتہائی مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ایک کلو نشہ آور مواد بر آمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایس ڈی پی او اوڑی شوکت علی کی نگرانی میں ناکہ چیکنگ کے دوران نور کھاہ کراسنگ پر ایک مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا یہ منشیات فروش اوڑی سے ایک ماروتی گاڑی میں بونیار کی طرف آ رہا تھا اس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔
بیان میں منشیات فروش کی شناخت سجاد احمد خان ولد محمد افضل خان ساکن ماہورہ کے بطور کی گئی ہے۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ایک کلو چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بونیار میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.