جمعرات, جون 4, 2026
15.9 C
Srinagar

کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج

سری نگر،یکم مئی : وادی کشمیر میں خشک مگر ابر آلود موسم کے بیچ جہاں شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے وہیں محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں ماہ رواں کے پہلے ہفتے کے دوران موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2 اور 3 مئی کو وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 4 سے 7 مئی تک بھی موسم خراب رہنے کا امکان ہے اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
ادھر وادی میں خشک مگر ابر آلود موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درجہ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img