کانگریس کا جموں میں جئے بھارت ستیہ گرہ کا اہتمام

جموں،7 اپریل: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعہ کے روز یہاں جئے بھارت ستیہ گرہ کا اہتمام کیا۔اس ستیہ گرہ میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے حصہ لیا جو ‘راہل جی آگے بڑھو ہم تمہارے ساتھ ہیں’ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت کو بچانے کے لئے یہ سنگھرش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘آج ہم راہل جی کے سپورٹ اور جمہوریت کو بچانے کے لئے اس ستیہ گرہ کا انعقاد کر رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ بر سر اقتدار پارٹیاں ہوش میں آئیں اور ایسے اقدام کریں جن سے جمہوریت کو بچایا جا سکے۔
ایک اور لیڈر نے میڈیا کو بتایا کہ جب تک ہمارے راہل جی کی آواز کو دبایا جائے گا تب تک ہمارا یہ ستیہ گرہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں الیکشن ہوں اور ہمارا ریاستی درجہ بحال کیا جائے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.