کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

سری نگر،31 مارچ: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعے کو وادی میں موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ بارہمولہ، بڈگام، کولگام اور شوپیاں اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہوسکتی ہے۔
ادھر سری نگر، پہلگام اور قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران معمولی بوندا باندی ہوئی جبکہ کپوارہ میں 0.2 ملی میٹرم اور گلمرگ میں 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج بہتری درج ہو رہی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.