راجباغ میں پانی کی سپلائی پائپ پھٹ جانے سے سڑک میں کھڈا

راجباغ میں پانی کی سپلائی پائپ پھٹ جانے سے سڑک میں کھڈا

سرینگر/ راجباغ سرینگر میں پانی کی سپلائی پائپ پھٹ جانے سے سڑک میں کھڈا پڑ گیا ہے جسکی وجہ سے یہاں سے گزر نے والی گاڑیوں اور راہگیروں کو شدید ترین مشکلات کا سامن اہے جبکہ اسکولی بچے اور مقامی دکاندار بھی متاثر ہوچکے ہیں۔

ایک ہفتہ قبل راجباغ سرینگر کی مرکزی رابطہ سڑک نزدیک "نیو ارا پبلک اسکول ” پانی کی سپلائی پھٹ گئی جسکی وجہ سے ایک تو پانی مسلسل ضائع  ہورہا ہے جبکہ سڑک میں کھڈا پڑ جانے سے ٹریفک کی آوا جاہی بھی متاثر ہورہی ہے ۔

تصویر:امتیاز گلزار

 مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہاں سے گزر نے والے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے ،کیوں کہ گاڑیاں جب بھی یہاں سے گزرتی ہیں ،تو کھڈے سے پانی کی چھینٹیں لوگوں کے کپڑے گندے کرتی ہیں جبکہ یہاں ہمہ وقت حادثہ رونما ہونے کا خدشہ لاحق ہے ۔

مقامی دکاندار میں شامل جاوید احمد نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل پائپ پھٹ گئی ،کئی مرتبہ محکمہ کے ذمہ داروں کو مطلع کیا گیا لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہوتا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ایک تو مسلسل پانی ضائع ہورہا ہے جبکہ راہگیروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں اور دکانداروں کا کاروبار متاثر ہورہا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانی کی پائپ کی مرمت فوری طور پر کی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.