ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 6 مریضوں کی موت

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 6 مریضوں کی موت

نئی دہلی، 25 مارچ / ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے چھ مریضوں کی موت ہو گئی جبکہ اس دوران انفیکشن کے 674 فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔
دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9497 افراد کو ٹیکے لگائے ہیں ۔ ملک میں اب تک 2,20,65,44,324 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
ہفتہ کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 674 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد 8,601 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,47,02,257 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد چھ بڑھ کر 5,30,824 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 910 بڑھ کر 4,41,62,832 تک پہنچ گئی ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 146 فعال کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں 112، کیرالہ 96، دہلی 78، ہماچل پردیش 69، ہریانہ 46، گوا 36، تمل ناڈو 32، اتر پردیش 30، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ میں نو، راجستھان اور مغربی بنگال میں چھ ، چھ ، کرناٹک میں چار، بہار، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور سکم میں دو دو، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں ایک ایک فعال کیس اور مہاراشٹر میں تین جبکہ راجستھان، اتراکھنڈ اور کرناٹک میں ایک ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.