سری نگر، 22مارچ /جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں گزشتہ روز سڑک حادثے میں زخمی ہوا غیر مقامی مزدور بدھ کےصبح زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد اب چھ ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 18مارچ کی صبح اونتی پورہ میں ایک بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چار غیر مقامی مزدوروں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی اور بعد ازاں مزید دو مزدور زندگی کی جنگ ہار گئے۔
اس حادثے میں زائد از دو درجن افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج ومعالجہ چل رہا ہے۔
یو این آئی