راجوری کے مراد پور میں مشکوک نقل و حمل کے بعد تلاشی آپریشن شروع

راجوری کے مراد پور میں مشکوک نقل و حمل کے بعد تلاشی آپریشن شروع

جموں،10 جنوری :سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے قصبہ راجوری کے نزدیک واقع مراد پور گاؤں میں ایک شخص کی مشکوک نقل و حمل کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق مراد پور گاؤں میں مقامی لوگوں نے ایک مکان کے پاس مشکوک نقل و حمل دیکھی۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی سیکورٹی فورسز جائے موقع پر پہچ گئے اور تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مشکوک نقل وحمل کو دیکھتے ہی ایک مقامی شخص نے ہوا میں فائر بھی کیا۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.