ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

سری نگر- لیہہ شاہراہ چوتھے روز بھی ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند

سری نگر12 دسمبر: وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ مسلسل چوتھے روز بھی ٹریفک کی نقل حمل کے لئے بند رہی۔
معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ سری نگر لہیہ شاہراہ پر چوتھے روز بھی ٹریفک کی آمدورفت بند رہی ۔
بتادیں کہ جمعے کی صبح زوجیلا پاس پر برف باری کے باعث شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کردیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر کام جاری ہے۔
دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img