ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

شمالی قصبہ سوپور میں 17 سالہ لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی، بچاؤ آپریشن جاری

سری نگر،12 دسمبر :شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں پیر کی صبح ایک 17 لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔
تاہم یہ واقعہ پیش آتے ہی حکام نے بچاؤ آپریشن شروع کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سوپور میں جامع پل کے نزدیک ایک 17 سالہ لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے اور بچاؤ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک لڑکی کی تلاش جاری تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img