سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہلر قاضی گنڈ علاقے میں پیر اعلیٰ الصبح اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب گرڈ اسٹیشن کی عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
اُن کے مطابق آگ سے گرڈ اسٹیشن کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطرکیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔