بڈگام پولیس نے قتل کا معمہ 24 گھنٹوں کے اندرا ندر حل کیا، قاتل شوہر گرفتار

بڈگام پولیس نے قتل کا معمہ 24 گھنٹوں کے اندرا ندر حل کیا، قاتل شوہر گرفتار

سری نگر3 دسمبر:جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے نصر اللہ پورہ علاقے میں قتل کے معمہ کو پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندرا ندر حل کرکے قاتل شوہر کی گرفتاری عمل میں لائی ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 2 دسمبر 2022 کو پولیس اسٹیشن بڈگام کو اطلاع موصول ہوئی کہ 36 سالہ مسلمہ زوجہ غلام محمد بٹ ساکن نصر اللہ پورہ بڈگام گھر میں مردہ پائی گئی اور لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے۔
اُن کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر میں تعینات ڈاکٹروں اور مجسٹریٹ کی نگرانی میں خاتون کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ متوفی خاتون کے شوہر غلام محمد بٹ کو حراست میں لے کر اُس سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ۔
موصوف ترجمان کے مطابق مسلسل پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنی بیوی کا گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا اور ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی اس کی تصدیق ہوئی۔بتادیں کہ مقتولہ کولکتہ کی ساکن ہے اور 20روز قبل ہی اُس نے ملزم کے ساتھ شادی رچائی تھی۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 393کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.