پونچھ کے ناڑ جنگل کا آپریشن: جموں – پونچھ شاہراہ پر ٹریفک ایک بار پھر بند

پونچھ کے ناڑ جنگل کا آپریشن: جموں – پونچھ شاہراہ پر ٹریفک ایک بار پھر بند

جموں،26 نومبر : ضلع پونچھ کے مینڈھر کے ناڑ جنگل علاقے میں جاری تلاشی آپریشن کے پیش نظر جموں – پونچھ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہفتے کی صبح ایک بار پھر بند کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پونچھ کے مینڈھر کے ناڑ جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کی موجودگی کے اندیشے پر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بھمبر گلی سے جارن والی گلی کے درمیان جموں- پونچھ شاہراہ پر ہفتے کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بنا بر احتیاط ایک بار پھر معطل کر دی گئی ہے۔
اس شاہراہ پر جمعے کو ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی تھی۔
معلوم ہوا ہے کہ اس جنگل میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب فائرنگ کی آواز سنائی دی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.