ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل بارش کی نذر ہونے کا خطرہ

ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل بارش کی نذر ہونے کا خطرہ

سپورٹس ڈیسک

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے اور اتوار کو میلبرن میں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اتوار کے ساتھ ساتھ پیر کو ریزرو ڈے پر بھی میلبرن میں تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے فائنل متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

ٹورنامنٹ میں پہلے ہی سپر 12 راؤنڈ کے کچھ میچ بارش کی نذر ہو چکے ہیں تاہم ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل کسی بھی قسم کے تعطل سے محفوظ رہے۔

فائنل کے بارش سے متاثر ہونے کے خدشے کے باوجود منتظمین پرامید ہیں کہ کم از کم دس اوورز کے کھیل کے ذریعے فیصلہ کن میچ کو نتیجہ خیز بنایا جا سکے گا۔

اگر ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو شروع ہوتا ہے اور بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہو پاتا تو پیر کی دوپہر تین بجے دوبارہ شروع ہو گا۔اگر اتوار کو بارش کی وجہ سے اتوار کو کھیل بالکل ممکن نہ ہوا تو پیر کو دوپہر تین بجے شروع ہو گا اور شام تک اسے مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اگر کسی صورت میچ میں 10 اوورز کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا تو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار دو ٹیموں کو مشتکہ طور پر فاتح قرار دیا جائے گا۔میلبرن بالخصوص موسم بہار میں اپنے غیرمتوقع موسم کے لیے شہرت رکھتا ہے اور بعض اوقات پیش گوئیاں بالکل غلط بھی ثابت ہوتی ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر12 راؤنڈ کے میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن میچ میں مکمل 40اوورز کا کھیل ہوا تھا۔اتوار کو اس خوبصورت شہر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن ایسا نہ ہوا اور گرین شرٹس نے بھرپور ٹریننگ کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.