ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

ادارہ ایشین میل کے دیرینہ رکن عبدالقیوم لون رفیع آبادی کو صدمہ ،مامو جان انتقال کرگئے

نیوزڈیسک

ادارہ ایشین میل کے سینئر رکن عبد القیوم لون رفیع آبادی کے مامو جان اور سابق وزیر اور اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر محمد دلاور میر کے برادر اکبر غلام محمد میر ساکنہ رہو ہانہ رفیع آباد کے انتقال پر مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں نے رنج وغم کا اظہار کیا ۔انہوں نے اپنے اپنے تعزیتی پیغام میں غلام محمد میر کے انتقال پر جملہ سوگواراں خاص طور پرادارہ ایشین میل کے سینئر رکن عبد القیوم لون رفیع آبادی اور سینئر سیاسی لیڈر محمد دلاور میرکیساتھ دلی ہمدردی وتعزیت کی ۔

ادارہ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل سمیت جملہ اراکین نے بھی ادارے کے سینئر رکن عبد القیوم لون رفیع آبادی کے مامو جان غلام محمد میر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔اس سلسلے میں ادارہ ایشین میل کے صدر دفتر واقع راجباغ سرینگر میں ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی ،جس میں مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی کی گئی اور ایصال ِ ثواب کی خاطر دعا کی گئی ۔

رشید راہل نے اس موقع پر کہا کہ ادارہ ایشین میل اپنے دیرینہ رکن عبد القیوم لون رفیع آبادی کے مامو جان کے انتقال کے دکھ میں برابر کا شریک ہے اور سبھی سوگواراں سے تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ادارہ دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ عبد القیوم لون رفیع آبادی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور طاقت عطا کرے ۔(آمین )۔

Popular Categories

spot_imgspot_img