ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات

سری نگر،10 اکتوبر : محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں موسم کی یہی صورتحال اگلے دو دنوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہی ریکارڈ ہو رہا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جومعمول سے5.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا وادی میں پیر کی صبح سے ہی موسم جزوی طور ابر آلود رہا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img