ملک میں کورونا وائرس کے 7591 نئے معاملوں کی تصدیق

نئی دہلی/ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 7591 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ نئے کیسز سے زیادہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی وجہ سے ایکٹو کیسز 85 ہزار سے نیچے آ گئے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 11 کروڑ 91 لاکھ پانچ ہزار 738 ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کووڈ انفیکشن کے 7591 نئے مریضوں کی آمد کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ 39 لاکھ 40 ہزار 703 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا انفیکشن (کووڈ-19) سے 9,206 لوگوں کی صحت یابی کے بعد اب تک مجموعی طور پر 4,38,02,993 لوگ کورونا سےشفایاب ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 84 ہزار 931 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.19

یصد ہے۔ بحالی کی شرح 98.62 فیصد ہے۔ کورونا سے اموات کی شرح 0.10 فیصد ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی عرصے میں کورونا وبا کی وجہ سے 30 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5,27,799 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ایک لاکھ 65 ہزار 751 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88 کروڑ 52 لاکھ 8 ہزار 532 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کی 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے صرف دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور چھ ریاستوں میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 116 ایکٹو کیسز کے اضافے کے بعد ان کی کل تعداد 17678 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک بڑھ کر 747101 ہو گئی ہے اور اس وبا سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17,896 ہو گئی ہے۔

آسام میں 70 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 3037 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 7,33,149 ہو گئی ہے۔ یہ راحت کی بات ہے کہ اس دوران کسی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 8030 پر مستحکم رہی۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.