پانچ سے زیادہ ریاستوں میں کورونا کیسز میںا ضافہ

پانچ سے زیادہ ریاستوں میں کورونا کیسز میںا ضافہ

نئی دہلی، 25 اگست /ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کیرالہ، مہاراشٹر، پنجاب، اتراکھنڈ اور راجستھان میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے سب سے زیادہ فعال کیسز میں اضافہ ہواہے اور اس دوران اس بیماری سے 31 لوگوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 527488 تک پہنچ گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 210.58 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 10725 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44378920 ہو گئی ہے۔ یہ ایکٹو کیسز کا 0.21 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.73 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران 13084افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل 43757385 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.60 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 392837 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کل 88.39 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

پنجاب میں 242 کورونا ایکٹو کیسز کے اضافے کے بعد ان کی کل تعداد 16979 ہو گئی ہے اور اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 747101 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے مزید دو مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کا اعدادوشمار 17888 ہو گیاہے۔

کیرالہ میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 363 بڑھنے کے ساتھ ہی اس کی تعداد بڑھ کر 8237 ہو گئی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6668406 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 70728 پر مستحکم ہے۔

یواین آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.