سری نگر کے بوٹہ چھاونی گراؤنڈ کی خستہ حالت سے کھلاڑی پریشان

سری نگر کے بوٹہ چھاونی گراؤنڈ کی خستہ حالت سے کھلاڑی پریشان

سری نگر،18 اگست : سری نگر کے نیو اگرو باغ حول کے باشندوں بالخصوص مختلف گیمز کھلینے والے کھلاڑیوں کی شکایت کے ان کے علاقے میں بوٹہ چھاونی کے نام سے موسوم گراؤنڈ کی حالت انتہائی خستہ ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو اس میں کھیلنے میں گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ معمولی بارش سے گراؤنڈ میں جگہ جگہ پانی جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اس گراؤنڈ میں کھیلنا مشکل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس گراؤنڈ میں علاقے کے تمام بچے کھیلنے کے لئے آتے ہیں کیونکہ ان کے کے لئے کوئی دوسرا متبادل بندوبست نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خشک موسم میں بھی اس گراؤنڈ میں کھیلنا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ اس میں گھاس اگی ہے جس کو کاٹنے کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا جا رہا ہے۔

ایک کھلاڑی نے کہا کہ گراؤند میں دو باتھ رومز ضرور ہیں لیکن ان کی حالت بھی بہت خراب ہے۔
لوگوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ اس گراؤنڈ کی دیکھ ریکھ کے لئے ضروری اقدام کرے تاکہ بچوں کو کھیلنے میں دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.