جموں،08اگست: جموں وکشمیر کے ریاسی ضلع میں شیو کھوری مندر کے نزدیک چٹانیں گر آنے کے نتیجے میں دو یاتری برسر موقع ہی از جان ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر کو ریاسی کے شیو کھوری مندر کے نزدیک پہاڑی سے بھاری برکم پتھر نیچے گر آئے جس وجہ سے تین یاتری شدید طورپر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دو یاتریوں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت 45 سر ونت سہانی ساکن اُتر پردیش اور 18سالہ نرمل سنگھ ساکن راجوری کے بطور ہوئی ہے۔
زخمی یاتری کی پہچان صاحب سہانی کے بطو رکی گئی۔
بتادیں کہ ریاسی ضلع میں شیو کھوری مندر پر ہر سال لاکھوں کی تعداد میں زائرین حاضری دینے کو پہنچتے ہیں۔
یو این آئی





