منگل, اگست ۱۲, ۲۰۲۵
23.1 C
Srinagar

سری نگر سڑک حادثے میں راجوری کا ایک شہری از جان، اہلیہ اور کمسن بیٹا زخمی

سری نگر،25 جولائی: سری نگر کے نوگام علاقے میں پیر کی علی الصبح ایک سڑک حادثے میں راجوری کے ایک شخص کی موت جبکہ اس کی اہلیہ اور کمسن بیٹا زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے ٹینگن نوگام علاقے میں پیر کی علی الصبح ایک گاڑی اور ڈمپر کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص، اس کی اہلیہ اور اس کا کمسن بیٹا زخمی ہوگیا۔
زخمیوں کی شناخت32 سالہ محمد رفیق، اس کی اہلیہ30 سالہ سفورہ بیگم اور اس کا بیٹا 2 سالہ محمد عامر ساکن راجوری کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں محمد رفیق کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا جبکہ اس کی اہلیہ اور کمسن بیٹے کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img