کشمیر:اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

کشمیر:اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج
سری نگر،18 جولائی: شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافہ درج ہونے کے ساتھ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں اگلے دو دنوں کے دوران وادی میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر معمول سے زیادہ درج ہونے لگا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت19.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت11.5
ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت15.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جو معمول سے2.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت16.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.