کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان
سری نگر،16 جولائی : وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بیچ جہاں محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے وہیں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 19 جولائی تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان ہے۔ادھر وادی میں ہلکی بارشوں سے شبابہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت18.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت9.5
ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران7.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران3.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران5.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت17.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا وادی میں ہفتے کے روز جہاں صبح سے ہی مطلع ابر آلود رہا وہیں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.