کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج
سری نگر،14 جولائی: وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے سردی کے زور کو توڑ کر موسم کو خوشگوار کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
وادی میں جاری بارشوں سے شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران9.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت17.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران4.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت11.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران7.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت15.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے مطابق ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا وادی میں جمعرات کو بھی صبح سے ہی رک رک رک بارشوں کو سلسلہ جاری رہا جس سے گرمی کا زور توٹ گیا اور لوگوں کو راحت نصیب ہوئی۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.