کولگام انکاؤنٹر سرنڈر معاملہ:بندوق اٹھانے والے نوجواںوں کو جینے کا دوسرا موقع دینے کے لئے ایسی کوششیں جاری رہنی چاہئے: محبوبہ مفتی

کولگام انکاؤنٹر سرنڈر معاملہ:بندوق اٹھانے والے نوجواںوں کو جینے کا دوسرا موقع دینے کے لئے ایسی کوششیں جاری رہنی چاہئے: محبوبہ مفتی

سری نگر،6 جولائی :پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کولگام انکاؤنٹر کے دوران دو جنگجوؤں کے سرنڈر کرنے پر ان کے اہلخانہ کی کوششوں اور سیکورٹی فورسز کے تعاون کی سراہنا کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسں نوعیت کی کاوشیں جاری رہنی چاہئے تاکہ بندوق اٹھانے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع مل سکے۔
بتادیں کہ پولیس کے مطابق کولگام کے ہادی گام علاقے میں بدھ کو انکاؤنٹر کے دوران دو مقامی جنگجوؤں نے اہلخانہ کی اپیل پر سیکورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کیا۔
محبوبہ مفتی نے اس ضمن میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’دو جانیں ان کے اہلخانہ کی کاوشوں اور سیکورٹی فورسز کے تعاون کے بدولت بچ گئیں‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’اس نوعیت کی کوششیں جاری رہنی چاہئے تاکہ ملی ٹنسی کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کو جینے کا دوسرا موقع مل سکے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.