سالانہ امر ناتھ یاترا: ایک اور یاتری حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سالانہ امر ناتھ یاترا: ایک اور یاتری حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سری نگر،05 جولائی: پہلگام میں پوترا گھپا کے نزدیک 65 سالہ یاتری حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز پہلگام میں مقدس گھپا کے نزدیک 65 سالہ یاتری بے ہوش ہوا ۔
انہوں نے بتایا کہ گرچہ اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس کو مردہ قرار دیا۔
اُن کے مطابق یاتری کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی ہے ۔
متوفی کی شناخت مہاراشٹریہ کے 65 سالہ ایکناتھ تلسی رام کے بطور ہوئی ۔
30 جون سے شروع ہوئی امر ناتھ یاترا کے دوران ابتک 6 یاتری حرکت قلب بند ہونے سے از جان ہوئے۔
دریں اثنا ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو سانس کی بیماری ہے اُنہیں یاتر پر نہیں آنا چاہئے ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.