آئی جی پی کشمیر کا شری امر ناتھ جی پوتر گھپا کا دورہ، سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد

آئی جی پی کشمیر کا شری امر ناتھ جی پوتر گھپا کا دورہ، سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد

سری نگر،28 جون : کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ایس ایس پی اننت ناگ کے ہمراہ منگل کو وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع شری امر ناتھ جی پوتر گھپا اور پنجترنی یاترا کیمپ کا دورہ کیا۔
موصوف نے اس دوران فوج، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی ٹی، جے کے پی، این ڈی آر ایف اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی۔
بعد ازاں انہوں نے بذات خود زمینی سطح پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کا جائزہ لیا۔
مسٹر کمار نے سیکورٹی فورسز اہلکاروں سے یاترا کو پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے بہتر آپسی تام میل رکھنے اور مشترکہ کاوشوں کو انجام دینے کی ہدایات دیں۔
قابل ذکر ہے کہ 43 دنوں پر محیط ماہ رواں کی 30 تاریخ سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے لئے امسال سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر یاترا کے دوران 350 پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات رہیں گے۔
امسال یاترا کے دوران یاتریوں کی حفاظت کے لئے جہاں پہلی دفعہ ”آر او پی “پارٹی بھی ساتھ رہیں گی وہیں نگرانی کی خاطراینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس برس آٹھ لاکھ سے زائد یاتری پوترا شیو لنگم کے درشن کی خاطر وارد وادی ہوں گے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.