کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج
سری نگر،25 جون : وادی کشمیر میں گرچہ موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ہی درج ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں ماہ رواں کے اختتام تک بھاری بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت8.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت12.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا وادی میں ہفتے کو صبح سے ہی موسم خشک رہا اور دن گذرنے کے ساتھ ساتھ گرمی میں بھی اضافہ درج ہونے لگا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.