پلوامہ انکاؤنٹر: پولیس افسر فاروق میر کی ہلاکت میں ملوث ماجد نذیر سمیت دو ملی ٹینٹ ہلاک: آئی جی پی کشمیر

پلوامہ انکاؤنٹر: پولیس افسر فاروق میر کی ہلاکت میں ملوث ماجد نذیر سمیت دو  ملی ٹینٹ ہلاک: آئی جی پی کشمیر
سری نگر،21 جون : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے تجن علاقے میں شبانہ تصادم آرائی میں جیش محمد سے وابستہ دو

ملی ٹینٹ مارے گئے جبکہ تالشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

کشمیر زون پولیس نے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس انکاؤنٹر میں پولیس سب انسپکٹر فاروق میر کی ہلاکت میں ملوث جیش محمد ملی ٹینٹ تنظیم سے وابستہ ماجد نذیر کو مارا گیا۔

بتادیں کہ شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے تلہ بل علاقے میں بھی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی جاری ہے جس میں اب تک ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.