اگنی ویروں کے لیے پولیس فورس اور آسام رائفلز میں 10 فیصد سیٹیں مختص

اگنی ویروں کے لیے پولیس فورس اور آسام رائفلز میں 10 فیصد سیٹیں مختص

نئی دہلی ، 18 جون: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو اعتماد میں لینے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے سنٹرل پولیس فورس اور آسام رائفلز میں اگنی ویروں کے لیے 10 فیصد سیٹیں مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ اگنی ویروں کے پہلے بیچ کو سنٹرل پولیس فورس اور آسام رائفلز کی بھرتی میں عمر کی بالائی حد میں پانچ سال اور اس کے بعد کے بیچوں کے لیے تین سال کی رعایت دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
قبل ازیں وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت سال 2022 کے اگنی ویروں کی بھرتی میں امیدواروں کو عمر کی بالائی حد میں دو سال کی رعایت دی جائے گی ۔ وزیر داخلہ کے دفتر کی جانب سے ہفتے کو کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا’’ وزارت داخلہ نے سنٹرل پولیس فورسز اور آسام رائفلز میں ہونے والی بھرتیوں میں اگنی پتھ اسکیم کے تحت چار سال مکمل کرنے والے اگنی ویروں کے لیے 10 فیصد آسامیاں مختص کرنے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے‘‘ ۔
ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا’’ وزارت داخلہ نے پولیس فورس اور آسام رائفلز میں بھرتی کے لیے اگنی ویروں کے لیے عمر کی بالائی حد میں تین سال کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اگنی پتھ اسکیم کے پہلے بیچ کے لیے یہ رعایت پانچ سال کی ہوگی ‘‘۔
واضح رہے کہ تینوں سروسز میں فوجیوں کی بھرتی کے لیے حکومت نے اگنی پتھ اسکیم شروع کی ہے، جس کے تحت بھرتی ہونے والوں کی مدت کار صرف چار سال ہوگی ۔ اس اسکیم کے خلاف ملک بھر کے نوجوان سراپا احتجاج ہیں ۔

یواین آئی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.