یاری پورہ کولگام میں گرینیڈ حملہ تین عام شہری زخمی

یاری پورہ کولگام میں گرینیڈ حملہ تین عام شہری زخمی

سری نگر، 24 مئی: جنوبی ضلع کولگام کے یاری پورہ بس اسٹینڈ کے نزدیک مشتبہ جنگجووں نے سیکورٹی فورسز کی ناکہ پارٹی پر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک جانے کے نتیجے میں ڈرین میں زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شام کو یاری پورہ کولگام میں بس اسٹینڈ کے نزدیک پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر مشتبہ ملی ٹینٹوں نے گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں سے ایک کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرینیڈ حملے کے بعد علاقے میں گولیاں چلانے کی بھی آوازیں سنائی دیں۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ متعدد افراد ہسپتال میں علاج ومعالجہ کی خاطر آئے جنہیں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی ۔
دریں اثنا یو این آئی اردو نے جب پولیس کے ایک سینئر آفیسر کے ساتھ رابط قائم کیا اور گرینیڈ حملے کے بارے میں دریافت کرنا چاہا تو اُن کا کہنا تھا کہ شام دیر گئے بس اسٹینڈ یاری پورہ کے نزدیک ایک آواز سنائی دی اور اس ضمن میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.