اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

کشمیر میں سال رواں کے دوران اب تک 62 جنگجو مارے گئے: آئی جی پی کشمیر

سری نگر،28 اپریل : کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں سال رواں کے دوران اب تک تصادم آرائیوں کے دوران مختلف جنگجو تنظیموں سے وابستہ کل 62 جنگجو مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ان مہلوک جنگجوؤں میں سے 47 مقامی جبکہ 15 غیر ملکی جنگجو تھے۔
موصوف انسپکٹر جنرل نے یہ جانکاری جمعرات کو کشمیر زون پولیس کے ٹیوٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔
ٹویٹ میں کہا گیا: ‘سال رواں کے دوران اب تک کل 62 جنگجو مارے گئے جن میں سے47 مقامی جبکہ15 غیر مقامی جنگجو تھے‘۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ مہلوک جنگجوؤں میں سے 39 جنگجوؤں کا تعلق لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم سے تھا جبکہ 15 جنگجو جیش محمد، 6 جنگجو حزب المجاہدین اور 2 جنگجو البدر نامی جنگجو تنظیموں سے وابستہ تھے۔
بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے متری گام علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک تصادم آرائی کے دوران البدر سے وابستہ دو جنگجو مارے گئے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img