اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پوتن سے کریں گے ملاقات

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پوتن سے کریں گے ملاقات
واشنگٹن،26اپریل:یوکرین میں جاری روسی فوجی مہم کے درمیان اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس منگل کو روس کے صدر ولادیمر پوتن اور وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے۔

اس دوران ماسکو میں یوکرین کے حالات کے سلسلے میں بات چیت ہوگی۔
اس سے پہلے روسی نائب وزیر خارجہ اینڈری روڈینکو نے کہا تھا کہ ماسکو میں مسٹر گوٹیرس کے ساتھ ماریوپول اور ازووسٹل اسٹیل پلانٹ علاقے کے آس پاس کے حالاست متعلق مسئلوں پر بات چیت ہونے کی امید ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے پیر کو تصدیق کی کہ مسٹر گوٹیرس کے ماسکو اور کیف کے دوروں کے دوران ماریوپول کے سلسلے میں بات چیت ہونے کی امید ہے۔
روسی وزارت دفاع نے ازووسٹل میں فوجی مہم روکنے کا اعلان کیا۔کیونکہ اگر جنگی علاقے میں کوئ شہری پھنسے ہوں تو وہاں سے نکل سکیں۔
مسٹر گوٹیرس نے پچھلے ہفتے یوکرین میں ایسٹر تہوار کے موقع پر جمعرات سے اتوار تک چار دن کےلئے جنگ روکنے کی اپیل کی تھی،تاکہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکالا جا سکے۔
اقوام متحدہ سکریٹری جنرل مسٹر پوتن اور مسٹر لاوروف کے ساتھ میٹنگ کے بعد یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی اور وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا کے ساتھ ساتھ مختلف اقوام متحدہ ایجنسیوں کے ملازمین کے ساتھ یوکرین کے لوگوں کو انسانی مدد بڑھانے پر بات چیت کرنےکےلئے کیف جائیں گے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.