ہندوستان کی ترقی کی شرح بڑی معیشتوں میں سب سے تیز برقرار رہے گی: سیتا رمن

ہندوستان کی ترقی کی شرح بڑی معیشتوں میں سب سے تیز برقرار رہے گی: سیتا رمن

واشنگٹن/نئی دہلی، 22 اپریل: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے پیش نظر عالمی معیشت کی ترقی کی شرح میں کچھ سست روی ہوسکتی ہے لیکن اہم معیشتوں میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح ان سب سے تیز رہے گی محترمہ سیتا رمن یہاں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مالیاتی کمیٹی کی مکمل میٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں۔

ابھرتے ہوئے چیلنجز کے پس منظر میں انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کی شرح نمو میں کچھ کمی آسکتی ہے۔
سیتا رمن نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے تازہ ترین تخمینوں میں 2022-23 میں ہندوستان کی ترقی کا تخمینہ 8.2 فیصد لگایا گیا ہے۔ جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ شرح نمو ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کے اہم پروگراموں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا مقصد پیداوری اور روزگار کو فروغ دینا ہے۔
واضح رہے کہ مانیٹری فنڈ نے اس ہفتے جاری کردہ عالمی معیشت کے آؤٹ لک پر اپنی تازہ ترین ورلڈ آؤٹ لک رپورٹ میں ہندوستان کی ترقی کی پیشن گوئی کو جنوری کے 9 فیصد کے تخمینہ سے گھٹا کر 8.2 فیصد کر دیا ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.