بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
24.6 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے وتہ نار گاؤں میں انکاؤنٹر شروع

سری نگر،16 اپریل :جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم چھڑ گیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ اننت ناگ ضلع کے کوکر ناگ علاقے کے وتہ نار گاؤں میں انکاؤنٹر چھڑ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کام پر لگے ہوئے ہیں۔
قبل ازیں ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے کوکرناگ کے وتہ نار گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران جوں ہی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کےنتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں دو سے چار جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔

یو این آئ

Popular Categories

spot_imgspot_img