دیویندر رانا نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

دیویندر رانا نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں: سابق رُکن اسمبلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
دیویندر رانا نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ عوامی اہمیت کے دیگر مختلف مسائل کے علاوہ پُرمنڈل۔اتربھنی۔چوٹا کاشی علاقے کو جموں کے ممتاز مذہبی مقام کے طور پر ترقی دینے پر تبادلہ خیال کیا کیوں کہ یہ تاریخی اور مذہبی اہمیت کا حامل ہے۔اِس کے علاوہ تریکوٹہ پہاڑیوں پر واقع پوتر گپھا کو جانے والے اَصل راستے کی بحالی پر بھی بات کی جس کے بارے میں اُنہوں نے کہا کہ یہ زائرین کو روحانی خوشی حاصل کرنے اور ٹریک راستے کے علاقوں کو اِقتصادی ترقی دینے میںبہت آگے جائے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سابق رکن اسمبلی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شری ماتا ویشنو دیوی کی عبادت گاہ، پورمنڈل۔اُتربھنی، مانسر۔سرنسر اور شیو کھوری کو جوڑنے والا یاتری سیاحتی سرکٹ قائم ہو رہا ہے۔اِس کے علاوہ زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے مذہبی سیاحتی نقشے پر جموں غیر دریافت شدہ مذہبی مقامات کو لانے پر بھی پوری توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں پورمنڈل اور اُتربھنی کو پرساد سکیم میں شامل کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دیویندر رانا کو یقین دِلایا کہ ان کی جانب سے پیش کردہ جائز مسائل پر غور کیا جائے گا اوراُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے اَپنی کوششیں جاری رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.