پاکستان کے حالات سے ایل او سی کی سیکورٹی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: فوج

پاکستان کے حالات سے ایل او سی کی سیکورٹی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا: فوج

جموں،13 اپریل: فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی حالات سے لائن آف کنٹرول کی سیکورٹی صورتحال پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے فوج کو مکمل کنٹرول حاصل ہے۔

ان باتوں کا اظہار فوج کی سولہویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل مجندر سنگھ نے بدھ کے روز راجوری میں ’راجوری فیسٹول‘ کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’پاکستان کی اندرونی صورتحال اور لائن آف کنٹرول دو الگ الگ چیزیں ہیں لائن آف کنٹرول کی حفاظت فوج کی ذمہ داری ہے اور در اندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے فوج کو مکمل کنٹرول حاصل ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’پاکستان کے اندرونی حالات سے لائن آف کنٹرول کے حالات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا‘۔
موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ برف پگھلنے کے ساتھ جنگجو در اندازی کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں تاکہ یہاں امن کے ماحول کو در و برہم کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے اُس پار لانچنگ پیڈس پر جنگجوؤں کی تعداد میں گذشتہ دو برسوں کے مقابلے میں تھوڑا فرق واقع ہوا ہے تاہم یہ تعداد باعث تشویش نہیں ہے۔
جموں میں ڈورن سرگرمیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر فوجی کمانڈر نے کہا کہ ان ڈورنز کو زیادہ تر اسلحہ اور منشیات ڈالنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرونز کی زیادہ سرگرمیاں بین الاقوامی سر حد پر دیکھی جاتی ہیں جہاں بی ایس ایف کے اہلکار ان سرگرمیوں کے خلاف بخوبی نمٹ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں میں ایل او سی پر ڈورن کی کوئی بڑی سرگرمی نہیں دیکھی گئی۔
جموں اور راجوری میں گرینیڈ واقعات کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ کچھ گمراہ نوجوانوں کو ایسے واقعات انجام دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج مقامی لوگوں کے تعاون سے اس بدعت کا قلع قمع کرکے گمراہ نوجوانوں کو واپس امن کی شاہراہ پر لا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج راجوری فیسٹول کو قومی کلینڈر پر لانے کی کوشش کرے گا تاکہ ملک بھر کے لوگ اس فیسٹول میں حصہ لے سکیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.