تل ابیب میں گولی باری سے دو افراد ہلاک ،آٹھ زخمی

تل ابیب میں گولی باری سے دو افراد ہلاک ،آٹھ زخمی
یروشلم، 08 اپریل: اسرائیل کے ساحلی شہر تل ابیب میں جمعرات کی شب مسلح تصادم میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو ئے اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی حکام نے یہ اطلاع دی ہے۔

تل ابیب کے اچیلوف اسپتال نے یہاں جاری ایک بیان میں اسپتال لائے جانے کے بعد دو افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔
پولیس کے ترجمان ایلی لیوی نے کہا کہ ڈیجینگوف اسٹریٹ پر متعدد مقامات پر گولی باری کا واقعہ ’دہشت گردانہ حملہ‘ تھا۔ یہ تل ابیب کی مصروف ترین گلیوں میں سے ایک ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں کیفے اور بار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کا خیال ہے کہ بندوق بردار ابھی تک مفرور ہے اور سینکڑوں پولیس اہلکاروں بشمول بارڈر پولیس فورسز نے پورے شہر میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔
انہوں نے تل ابیب شہر کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر کے اندر ہی رہیں اور باہر کھڑے ہونے سے گریز کریں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.