اتل ڈولو نے سرکاری کاموں کی تصدیق کیلئے پورٹل شروع کیا

اتل ڈولو نے سرکاری کاموں کی تصدیق کیلئے پورٹل شروع کیا

جموں:ایڈیشنل چیف سیکرٹری خزانہ اتل ڈولو نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں کاموں کی فزیکل تصدیق کے لئے فزیکل ویری فکیشن پورٹل ( پی وِی پی ) کا آغاز کیا۔
ایپلی کیشن ،پورٹل کوڈ ائریکٹوریٹ آف اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس جے اینڈ کے نے نیشنل اِنفارمیٹکس سینٹر جے اینڈ کے کے تعاون سے تیار کیا ہے تاکہ ڈیٹا بینک کا تجزیہ کرنے ، ترتیب دینے او ربنانے کے لئے ایک منظم اور معیاری فارمیٹ میں آن لائن ویری فکیشن رپورٹ کو پُر کیا جاسکے۔
ایپلی کیشن ،پورٹل کو بی اِی اے ایم ایس کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔ سکیمیں اور کام محکمہ خزانہ ( ترقیاتی اخراجات ڈویژن۔I ( ڈی اِی ڈی ۔I) سے ڈائریکٹوریٹ آف اِکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس ( ریجنل ڈائریکٹرز، اِی اینڈ ایس جموں / کشمیر) ضلعی شعبہ اور ترقیاتی اخراجات ڈویژن ۔II( ڈی اِی ڈی ۔II،سٹیٹ سیکٹر اور مرکزی معاونت والی سکیموں کے لئے)کو تفویض کئے جارہے ہیں ۔
منصوبوں ، کاموں کی فزیکل ویری فکیشن کا مقصد حکومت کی تمام سطحوں پر شفافیت اور جواب دہی کے اِدارہ جاتی نظام کو آگے بڑھانا ہے تاکہ مالیاتی نظم و ضبط ،منصوبوں اور کاموں کے مناسب پروجیکٹ مینجمنٹ کو یقینی بنایا جاسکے۔اِس کے علاوہ یہ منظور شدہ لاگت کے اَندر کاموں کی تکمیل ، اے اے ، ٹی اِی سی، اِی۔ ٹینڈرنگ او ربجٹ کی مختص کے اَندر تکنیکی منظوری جیسے تمام طریقہ کار کی تکمیل کو بھی یقینی بنائے گا تاکہ ہولڈرز ایک وقت کے پابند طریقے سے وقت او رلاگت سے بچا جاسکے اور ترقی کے فوائد کو پہنچایا جاسکے۔
تقریب میں ڈائریکٹر جنرل، اکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس جے ایند کے ستویر کور سوڈان، ڈائریکٹر ( ڈی اِی ڈی ۔ II) طارق احمد خان ، ڈائریکٹر جنرل ( پی ایف ڈی ) پی ڈی اینڈ ایم ڈی ایس بلال ، ، ڈائریکٹر جنرل بجٹ ایم وائی ایتو، ڈائریکٹر جنرل اکاﺅنٹس اینڈ ٹریجریز مہیش داس، ڈائریکٹر جنرل کوڈزشادی لال پنڈتا ، ڈائریکٹر ( ڈی اِی ڈی۔I) پی کے بھٹ ،اسٹیٹ اِنفارمیٹکس آفیسر محمد سلیم خان اور سائنٹیفک اسسٹنٹ این آئی سی جے اینڈ کے روہت کمار نے بھی دیگر اَفسران کے شر کت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.