منگل, ستمبر 1, 2026
27.2 C
Srinagar

پاکستان، چین میں بنے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد

جموں 4 اپریل: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے پاکستان اور چین میں بنے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

یہ جانکاری سرکاری ذرائع نے پیر کے روز دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر فوج اور پولیس نے پونچھ ضلع کے حویلی علاقے کے نور کوٹ گاؤں میں مشترکہ تلاشی مہم کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ تلاشی کے دوران دو اے کے 47 رائفلیں، دو اے کے 47 میگزین، ایک 223 بور کی پاکستانی ساخت کی اے کے شیپ گن ہینڈ گرپ، دو میگزین ، 233 اے کے شیپ گن اور چار چینی پستولیں برآمد کی گئی ہیں ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img