بڈگام کے کھاگ علاقے میں نوجوان کو گاو خانے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا

بڈگام کے کھاگ علاقے میں نوجوان کو گاو خانے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا

سری نگر، 28مارچ : جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں پیر کی صبح کو ایک 21 سالہ نوجوان کو گاو خانے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کھاگ بڈگام میں 21 سالہ نوجوان کو گاو خانے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا ۔
انہوں نے کہاکہ گر چہ اہل خانہ اور ہمسایوں نے مذکورہ نوجوان کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا لیکن وہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی نوجوان کی شناخت 21سالہ ریاض احمد خان ولد غلام رسول خان کے بطور ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے لواحقین کے سپرد کیا گیا ۔

دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.