لیفٹیننٹ گورنر نے جھیل ڈل سے ” سپرنگ رَن فار ڈرگ فری سری نگر “ کو ہری جھنڈی دِکھائی

لیفٹیننٹ گورنر نے جھیل ڈل سے ” سپرنگ رَن فار ڈرگ فری سری نگر “ کو ہری جھنڈی دِکھائی

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے آج صبح جھیل ڈل سے ” سپرنگ رَن فار ڈرگ فری سری نگر“ کو ہری جھنڈی دکھائی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو منشیات کے اِستعمال سے دُور کرنے کی خاطر ” مشن واپسی“ مہم جیسے بہتری اقدام کے لئے سری نگر ضلع اِنتظامیہ کی تعریف کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم منشیات کی بدعت کو ختم کرنے اور منشیات سے پاک معاشرے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اَپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

”مشن واپسی“ ضلعی اِنتظامیہ سری نگر کی ایک کوشش ہے کہ وہ منشیات کے عادی اَفراد کو سرکاری خود روزگار سکیموں کے تحت مناسب ہینڈ ہولڈنگ اور رہنمائی سے باوقار روز ی روٹی فراہم کرکے ان کی باز آبادکاری کرسکے۔ اِس اقدام میں بڑے پیمانے پر کمیونٹی کی شرکت بھی شامل ہے۔

سپرنگ رَن میں تقریباً1500 نوجوانوں نے حصہ لیا اور معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کا عہد کیا۔ یہ تقریب منشیات کے استعمال کے خلاف بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کی آئی اِی سی سرگرمیوں کا ایک حصہ تھی۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، آئی جی پی کشمیر وِجے کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد کے علاوہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور ضلعی اِنتظامیہ سری نگر کے سینئر اَفسران موجودتھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.