سرینگر کے مضافاتی علاقہ میں فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

سرینگر کے مضافاتی علاقہ میں فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

سرینگر/ شہر سرینگر کے زونی مر علاقے میں اُس وقت افراتفری پھیل گئی جب مشتبہ جنگجووں نے پولیس اہلکارکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مذکورہ اہلکار زخمی ہوا ۔ پولیس افسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مختصر گولیوں کے تبادلے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا ۔
انہوں نے کہاکہ یہ حملہ ملی ٹنٹوں نے کیا اور ممکنہ طور پر جائے واردات سے فرار ہوگئے ۔ زخمی اہلکار جس کی شناخت عامر حسین کے بطور ہوئی ہے کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیاگیا ۔
اہلکار کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ایس ڈی پی او کوٹھی باغ کا ذاتی محافظ ہے ۔اس دوران سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی جبکہ واقعہ کے فوراً بعد پورے شہر میں سیکورٹی الرٹ جاری کیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.