سری نگر کے صفا کدل میں خستہ مکان گر آیا، کوئی جانی نقصان نہیں

سری نگر کے صفا کدل میں خستہ مکان گر آیا، کوئی جانی نقصان نہیں

سری نگر،22 مارچ: سری نگر کے صفا کدل علاقے میں منگل کی صبح ایک خستہ حال مکان گر جانے سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صفا کدل علاقے میں لال مسجد کے نزدیک منگل کی صبح ایک دو منزلہ خستہ حال مکان گر آیا جس سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس ،سول ڈیفنس، ایس ایم سی اور آر اینڈ بی کی ٹیمیں جائے واردات پر پہنچ گئی اور ملبے کو صاف کرنے کے کام میں جٹ گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.