یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کرفیو نافذ

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں کرفیو نافذ

کیف، 21 مارچ: یوکرین کے دارالحکومت کیف کی علاقائی فوجی انتظامیہ نے دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پیر کی شام 6 بجے سے بدھ کی صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

علاقائی فوجی انتظامیہ نے کہا کہ ’’دارالحکومت کیف اور اس کے آس پاس کے علاقے میں کرفیو 21 مارچ (مقامی وقت کے مطابق 18:00 بجے) سے 23 مارچ کی شام 07:00 بجے تک نافذ رہے گا’’۔

انتظامیہ نے کہا ’’اس دوران شہر میں خصوصی پاس کے بغیر نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ اس وقت کے دوران لوگ صرف قریبی پناہ گزینوں کےے مقام تک پہنچنے کے لیے باہر جا سکتے ہیں‘‘۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.