راجوری میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک دو زخمی

راجوری میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک دو زخمی
جموں،19 فروری:جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں نوشہرہ کے قریب ایک سڑک حادثے میں ایک مسافر جان بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں نوشہرہ قصبے کے نزدیک جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر ایک دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک مسافر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
متوفی کی شناخت محمد ارشد ولد ثناواللہ ساکن رائی پورہ منڈی کے بطور کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.